Thursday, June 16, 2011

دہشتگردی کیخلاف پاک امریکا مشترکہ فورس تشکیل دے دی گئی

0 comments
واشنگٹن…امریکا اور پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ فورس تشکیل دے دی ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق امریکا پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فراہمی جاری رکھے گا، جبکہ کراچی میں دہشتگرد حملے میں تباہ ہونے والے دو پی سی اورین طیاروں کا متبادل بھی پاکستان کو مل سکتا ہے۔ اخبار کے مطابق گزشتہ ماہر امریکا اور پاکستان نے دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں کی مانیٹرنگ کے لئے مشترکہ فورس تشکیل دی ہے جس کامقصد یکطرفہ جنگی کاروائیوں پر پاکستان کی شکایا ت کو دور کرنا ہے ، اخبار کے مطابق پاکستان امریکی سی آئی اے کے زیراستعمال شمسی ایر بیس واپس لینا چاہتا ہے جہان سے ڈرون طیارے پرواز کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود پاکستان افغانستان سے کئے جانے والے ڈرون حملوں کو ختم نہیں کرا سکے گا
، امریکی اخبار کا کہنا ہے کہ پاکستان ورسک میں امریکی تربیتی مرکز کا کنٹرول سنبھال لے گااور امریکا کی خصوصی فورسز سے اسکا تعاون کم سطح جاری رہے گا۔ دوسری جانب امریکا افغانستان کے سیاسی حل کیلئے پاکستان سے صلاح مشورہ جاری رکھے گا۔

Comments

0 comments to "دہشتگردی کیخلاف پاک امریکا مشترکہ فورس تشکیل دے دی گئی"

Post a Comment

 

Copyright 2008 All Rights Reserved Revolution Two Church theme by Brian Gardner Converted into Blogger Template by Bloganol dot com