Browse >
Home /
امریکا
/ دہشتگردی کیخلاف پاک امریکا مشترکہ فورس تشکیل دے دی گئی
واشنگٹن…امریکا اور پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف مشترکہ فورس تشکیل دے دی ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق امریکا پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فراہمی جاری رکھے گا، جبکہ کراچی میں دہشتگرد حملے میں تباہ ہونے والے دو پی سی اورین طیاروں کا متبادل بھی پاکستان کو مل سکتا ہے۔ اخبار کے مطابق گزشتہ ماہر امریکا اور پاکستان نے دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں کی مانیٹرنگ کے لئے مشترکہ فورس تشکیل دی ہے جس کامقصد یکطرفہ جنگی کاروائیوں پر پاکستان کی شکایا ت کو دور کرنا ہے ، اخبار کے مطابق پاکستان امریکی سی آئی اے کے زیراستعمال شمسی ایر بیس واپس لینا چاہتا ہے جہان سے ڈرون طیارے پرواز کرتے ہیں لیکن اس کے باوجود پاکستان افغانستان سے کئے جانے والے ڈرون حملوں کو ختم نہیں کرا سکے گا